منگل 20 جنوری 2026 - 19:54
پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں

حوزہ / پاکستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال، ایران میں حالیہ واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے ایران کے مؤقف کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل کی مداخلت کے باعث ایران کو حالیہ دنوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملک کے اندر اتحاد، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور ہمسایہ و اسلامی ممالک کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا رہی ہے تاہم اسی دوران امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دباؤ اور سازشیں بھی جاری رہیں۔

ایرانی صدر نے کہا: حالیہ واقعات دراصل ایران اور اس کی قوم کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے پہلے کی ناکام کوششوں کا تسلسل ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا: پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنے دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایران نہ صرف ایک ہمسایہ ملک بلکہ خطے کا ایک اہم اور مؤثر ملک ہے جس کی صورتحال پاکستان کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha