حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا: ہم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور خطے میں اس کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے اس غاصب و جارح کی رکنیت کے منسوخ کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: پاکستان خطے میں صیہونیوں کی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں تمام سفارتی اور امن کی کوششوں کا دشمن سمجھتا ہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا: اسرائیلی جارحیت اس حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ ہمیں یکجہتی و اتحاد کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے مزید کہا: اسرائیل کی رکنیت اقوام متحدہ سے منسوخ ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اسرائیل سے غیر مشروط جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انسانی بنیادوں پر امداد بلا رکاوٹ غزہ بھیجی جائے اور وہاں سرگرم امدادی کارکنوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔









آپ کا تبصرہ