بدھ 18 جون 2025 - 19:07
پاکستان-ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو: پاکستان صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے

حوزہ/ پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں، صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور ان حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو میں، صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صیہونی حکومت کی ایران پر جارحیت کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور ان حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

ٹلیفونک گفتگو میں، دونوں رہنماؤں نے صہیونی حکومت اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران، صیہونی حکومت کو دندان شکن جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت خطے میں بدامنی کی جڑ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت ایران میں سویلین تنصیبات، ایٹمی پلانٹ، رہائشی مکانات، طبی مراکز اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو نشانہ بنارہی ہے۔ صیہونی حکومت ہی خطے میں بدامنی کی جڑ ہے جس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر صدائے احتجاج بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اس کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کروایا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر جارحیت کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha