حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے امریکہ نے بگڑتے ہوئے حالات اور ایران کے خوف سے قطر کے علاقے العدیدہ میں واقع اپنے آئر بیس کو خالی کر دیا ہے۔
"یشیوا نیوز" نامی وبسائٹ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ظاہراً العدیدہ ائربیس جو کہ امریکہ اور یورپ کا ائربیس کہلاتا ہے، ایرانی حملوں کے خوف سے پورا ائربیس خالی کر دیا گیا ہے۔
پہلی تصویر 9 جون کی ہے اور دوسری تصویر 17 جون کی ہے جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ ائربیس حملوں کے خوف سے پوری طرح خالی کر دیا گیا ہے۔


لال دائرے میں ائربیس پر فوجی جہازوں کے ہونے کی نشاندھی کی گئی ہے، لیکن اس کے بعد والی تصویر میں دیکھیں تو یہ جہاز وہاں سے ہٹا لئے گئے ہیں۔
بعض سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس نے لکھا ہے کہ ظاہراً امریکہ نے ان جہازوں کو میڈل ایسٹ کے دوسرے ائربیس میں منتقل کر دیا ہے یا یورپ کے کسی ائربیس پر بھیج دیا ہے۔









آپ کا تبصرہ