جمعرات 19 جون 2025 - 09:58
شمالی کوریا کا اسرائیل، امریکہ اور یورپ کو سخت انتباہ

حوزہ/ شمالی کوریا نے ایک بار پھر صیہونی ریاست کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور یورپ کو خطے میں جاری جنگ میں شریک ہونے سے انتباہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے ایک بار پھر صیہونی ریاست کی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور یورپ کو خطے میں جاری جنگ میں شریک ہونے سے انتباہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، پیونگ یانگ نے صیہونی ریاست کی ایران پر جارحیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے، غیر قانونی اور انسانیت پر جارحیت ہیں۔

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے ایران مخالف حملوں پر گہری تشویش ہے اور اس انسانیت کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پیونگ یانگ نے امریکہ اور یورپ کو خطے میں جاری جنگ میں شریک ہونے سے انتباہ کیا اور اعلان کیا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ، جنگ کی آگ کو بھڑکانے کی ایک کوشش ہے اور ہم واشنگٹن اور یورپی طاقتوں کو اس آگ میں کودنے سے انتباہ کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha