حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِِ ریلوے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے: کبھی تہران خالی کرنے کی دھمکی، کبھی ایرانی فضاؤں پر کنٹرول کا دعویٰ، غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ یا ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کی دھمکیاں! امریکی صدر کے بیانات ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مکمل پشت پناہی کے کھلے ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے: امریکہ اسرائیلی حملوں کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور ایرانی حملوں کی روک تھام میں پوری طرح ملوث ہے۔ امریکی شہ کے بغیر اسرائیل ایران پر حملے کی جرأت نہیں کر سکتا تھا۔ امریکی استعمار نے تیسری تیسری عالمی جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ جو کوئی ان کے آگے لیٹ گیا یا جان بچا کر بھاگا وہی مرے گا۔
اگر مسلم ممالک غزہ کے مسئلے پر اکھٹے ہو جاتے تو ایران پر حملے کی نوبت نہ آتی۔
انہوں نے اسلامی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے: ڈریں اسوقت سے جب بڑے اسلامی ممالک کو یہ پچھتاوا ہو گا کہ اگر ایران کے لیے کھڑے ہو جاتے تو ہماری باری نہ آتی !!! جاگ جائیں اور متحد ہوں، صف بندی کر لیں اور اسرائیل کی جارحیت کا راستہ روکیں۔










آپ کا تبصرہ