جمعہ 13 جون 2025 - 15:01
اسرائیل جیسے منہ زور خونخوار درندے کا مقابلہ کرنے کے لئے امت کا اتحاد انتہائی ضروری ہے

حوزہ / مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: ناجائز صیہونی ریاست کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: عالمی ادارے اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا: اسرائیل جیسے منہ زور خونخوار درندے کا مقابلہ کرنے کے لئے امت کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha