حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبۂ خواتین کی سینئر رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی قلب پر اپنی وحشیانہ فطرت کے ذریعے زخم لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غاصب اسرائیل کی اس بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن بھول گئے ہیں، جس قوم کا امام زندہ ہو وہ کبھی کمزور نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کے ایرانی قوم کا رہبر، ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ہیں، لہٰذا یہ قوم ہمیشہ ثابت قدم رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران قوم وہ قوم ہے جو ہر شہادت کے بعد مزید پرعزم ہو جاتی ہے۔ اس وقت دنیا کی تمام قوتیں بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، کیونکہ ایرانی قوم جذبہء شہادت پر یقین رکھتی ہے۔
محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب غاصب اسرائیل اپنی صیہونیت سمیت غرق ہو جائے گا اور بیت المقدس آزاد ہو جائے گا، یہ لڑائی صرف ایران کی نہیں ہے، بلکہ ہر جذبہء اسلامی رکھنے والے انسان کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران وہ قوم ہے جو تعلیماتِ اہلبیت علیہم السّلام کی پیروی کرنے والی ہے، لہٰذا اسے شکست دینا دشمن کی بھول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خداوند کریم رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ اور ایران کی حفاظت فرمائے۔









آپ کا تبصرہ