ہفتہ 14 جون 2025 - 10:38
غدیر؛ صرف ایک دن نہیں، بلکہ مکمل نظام دین ہے، مولانا ضیاء الحسن نجفی

حوزہ/جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نجفی نے کہا کہ غدیر تکمیل دین کا اعلان اور اتمام نعمت کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نجفی نے کہا کہ غدیر تکمیل دین کا اعلان اور اتمام نعمت کا دن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غدیر فقط ایک دن نہیں، بلکہ مکمل نظام دین ہے، جشنِ غدیر اسلام کی سب سے بڑی عید ہے جسے عید الاکبر کہا گیا ہے۔ اعلان غدیر کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکمیل دین کا ضابطہ بیان کیا۔ اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم کہیں اپنے دنیاوی امور میں نظام غدیر کے خلاف تو نہیں چل رہے ۔ اگر ہم مزاجاً غدیری نظام والے نہیں تو پھر ہمیں 18 ذی الحجہ کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آیت کریمہ یا ایھا الرسل بلغ ۔۔۔کی تفسیر عیاشی میں حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہہ سے روایت نقل ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ غدیر کے اختتام پر حضرت علی علیہ السلام کا ہاتھ بلند کر کے تین بار فرمایا: من کنت مولاہ فھٰذا علی مولاہ اور پھر آخر میں فرمایا: جو علیؑ سے دشمنی رکھے ،وہ میرا دشمن اور جو علیؑ سے محبت رکھے وہ میرا محب ہے۔اوراے اللہ! جو علیؑ سے دشمنی رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھ اور جو علی سے محبت رکھے تو بھی اس سے محبت رکھ اور جو علی علیہ السلام کو رسوا کرے، تو اسے ر سوا کر۔

ان کا کہنا تھا کہ غدیر کے خلاف سازشیں اسی وقت شروع ہو گئی تھیں جب پیغمبرِ اسلام میدان غدیر میں اسی جگہ موجود تھے جہاں ولایت علی کا اعلان ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha