ہفتہ 14 جون 2025 - 16:24
خیر العمل سیسکو پاکستان کا ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت

حوزہ/خیر العمل سیسکو شگر بلتستان کے صدر نے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خیر العمل سیسکو شگر بلتستان کے صدر نے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم سے تعزیت کی ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضىٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبديلًا.

خیر العمل سیسکو شگر شعبۂ قم کے صدر حجت‌ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی ناصری نے ایرانی سائنسدانوں اور عظیم کمانڈرز سمیت معصوم بیگناہ شہریوں کی شہادت پر ملت ایران کی خدمت میں تسليت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خونخوار غاصب اسرائیل کو ایسا دندان شکن جواب دیں کہ اس کو اپنے دادا پردادا یاد آجائے۔

انہوں نے غاصب اور طفل کش ظالم منحوس اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کو بزدلانہ قرار دیا اور کہا ہے یہ حملہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو انتقام لینے کا حق ہے۔ مسلم ممالک صرف مذمتی بیانات دینے کے بجائے اسرائیل کے ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے دوسال ہونے والے ہیں کہ یہی خونخوار غاصب اسرائیل غزہ کے مظلومین پر بے دردی سے حملے کر رہا ہے، لیکن یہ مسلم ممالک اب تک عملی اقدامات سے ہمیشہ کی طرح کوتاہی کرتے رہے ہیں، ان کی یہی خاموشی اسرائیل کو جری بنا رہی ہے، لہٰذا عالم اسلام کو کفر و شرک کے خلاف متحد ہونے کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی دہشتگردانہ کاروائی کو روکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha