منگل 17 جون 2025 - 19:45
حوزہ علمیہ قم کا مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے لیے عظیم الشان اجتماع؛ فرزندانِ حیدر آخری سانس تک کھڑے ہیں، مقررین

حوزہ/حوزہ علمیہ قم نے ایک عظیم اجتماع کا انعقاد کر کے آپریشن وعدہ صادق 3 کی حمایت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کی سازش کا شکار نہیں ہوں گے اور آخری سانس تک کھڑے رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم نے ایک عظیم اجتماع کا انعقاد کر کے وعدہ صادق 3 کی حمایت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کی سازش کا شکار نہیں ہوں گے اور آخری سانس تک کھڑے رہیں گے۔

حوزہ علمیہ قم کا مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے لیے عظیم الشان اجتماع؛ فرزندانِ حیدر آخری سانس تک کھڑے ہیں، مقررین

حوزہ علمیہ قم کے طلباء و اساتذہ نے عالمی استکبار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے خونخوار کتے صیہونی ریاست کو غزہ، لبنان، یمن، ایران اور دیگر علاقوں کے عوام پر ظلم کرنے کے لیے چھوڑ کر چاہتا ہے کہ ولایت اور اسلام کا محاذ اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دے اور سر جھکا دے اور اس کے ظلم کے آگے تسلیم ہو جائے، لیکن وہ جان لے کہ تسلیم اور سازش ہمارے اوپر حرام ہے اور محال ہے کہ ہم تمہارے ظلم و ستم اور سرکشی کے آگے سر جھکائیں۔

اس عظیم الشان اجتماع میں حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی سمیت اعلیٰ دینی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

حوزہ علمیہ قم کا مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے لیے عظیم الشان اجتماع؛ فرزندانِ حیدر آخری سانس تک کھڑے ہیں، مقررین

یہ عظیم الشان اجتماع، حوزہ علمیہ فیضیہ قم میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر آیت اللہ اراکی نے کہا کہ یہ وہی قوم ہے جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت علیؑ کی صفت کے ساتھ کیا ہے۔ اللہ سورۂ مائدہ میں ارشاد فرماتا ہے: اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے گا تو اللہ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت کرے گا اور وہ اس سے محبت کریں گے، جو مؤمنوں پر نرم دل اور کافروں پر سخت ہوں گے، اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ بڑی وسعت والا، جاننے والا ہے۔ تمہارا ولی صرف اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ مؤمن جو نماز قائم کرتے اور حالت رکوع میں زکوٰۃ دیتے ہیں۔ تمام اسلامی مکاتبِ فکر میں اس آیت کی تفسیر ایرانیوں کے لیے کی گئی ہے۔ روایت میں ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلمان فارسیؓ کے شانہ مبارک پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: یہ آیت سلمان کی قوم (ایرانیوں) کے لیے ہے۔

حوزہ علمیہ قم کا مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے لیے عظیم الشان اجتماع؛ فرزندانِ حیدر آخری سانس تک کھڑے ہیں، مقررین

مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن نے سورۂ مائدہ کی آیت ۵۶ (اور جو اللہ اور اس کے رسول اور مؤمنوں (جیسے علی بن ابی طالبؑ) کو ولی بناتا ہے تو یقیناً اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے) پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہی وہ غالب آنے والے حزب اللہ ہیں۔ یہ ایرانی قوم کی قرآنی صفت ہے جو دشمن کی ناک کو زمین پر رگڑا دے گی اور جب تک یہ کام نہیں کر لیتی، باز نہیں آئے گی۔

انہوں نے بچوں کے قاتل صیہونی حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قابلِ فخر تاریخ کو دوبارہ پڑھو کہ ہمارے عظیم لوگوں نے اس راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔ ہم امام حسینؑ اور امام علیؑ کے راہرو ہیں۔ یقین رکھو کہ حزب اللہ کا گروہ ہی غالب آنے والا ہے۔

آیت اللہ اراکی نے سفاک صہیونیوں کو یاد دلایا کہ اگر تم ہمارے ریڈیو اور ٹی وی پر حملہ کرتے ہو تو یقین رکھو کہ ہماری آواز اور ہماری شیر دل خواتین و مرد خاموش نہیں ہوں گے۔ ہمارے چھوٹے بڑے سب طاقت کے ساتھ تمہارے مقابلے میں کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جان لے کہ اسی حوزہ علمیہ قم کے ذریعے شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا اور آج بھی حوزہ علمیہ اور امام علیؑ کے پیروکاروں کی امریکی عالمی تسلط کے خلاف نئی انقلابی جدوجہد کا آغاز ہو گا۔ اس دن کا انتظار کرو جب تمہاری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔ ہم اپنے عظیم کمانڈروں اور عظیم شہیدوں کا خون رائیگاں اور فراموش نہیں ہونے دیں گے۔ ان شہداء کا خون کفر کی حکومت کے خاتمے کے سوا کسی اور چیز کا صلہ نہیں مانگتا۔

حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے رکن نے اپنے خطاب کے اختتام پر ایرانی قوم کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی قوم اور فوجی کمانڈروں کی قدردانی اور مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم رہبرِ انقلابِ اسلامی سے کہتے ہیں: ہم جان نثار کرنے کے لیے آپ کے فرمانبردار ہیں۔ حکم دیجئے، ہم اسلام کی راہ میں جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پرچم اللہ کی مدد اور آپ کے ہاتھوں اس انقلاب اور ملک کے مالک یعنی امام زمانہ (عج) تک پہنچے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں علماء اور طلباء نے ہاتھوں میں غاصب صیہونی ریاست اور امریکہ مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha