پیر 16 جون 2025 - 20:10
قم میں آٹھ شہداء کی شاندار تشییعِ جنازہ / عوام کی بھرپور شرکت

حوزہ / حالیہ منحوس صہیونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے آٹھ شہداء کی انقلابی عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ قم میں شاندار تشییعِ جنازہ  کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ان شہداء میں سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے شہداء فرسٹ لیفٹینیٹ پاسدار امیر حسین حسنی اقتدار، برادر پاسدار علی کردلو اور کیپٹن پاسدار مجتبی دولتی، نیز حضرت معصومہ (س) ایئر ڈیفنس آرمی کے سیکنڈ ایڈمرل غلام علی نجفی، ونگ کمانڈر جابر کامرانی، کرنل محمد علیزاده، لیفٹینیٹ رضا پارسا اور پرائیویٹ سولجر رسول رضایی شامل ہیں، جن کا تشییعِ جنازہ آج بروز پیر 16 جون 2025ء شام 5:30 بجے (ایرانی وقت کے مطابق) قم کی قدردان، انقلابی اور بہادر عوام کے ہمراہ شروع ہوا۔

ایران کے ان سرافراز شہداء کے اجساد مطہر ضریحِ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام میں طواف کے بعد وفادار عوام، انقلابی علماء اور طلاب کی موجودگی میں میدان جانبازان (مصلیٰ) سے خیابان شہداء اور باغ راہ ارم سے ہوتے ہوئے حرم مطہر کی طرف تشییع کیے جا رہے ہیں اور بعد از نماز جنازہ جو آیت اللہ سعیدی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی اور عزاداری کے بعد ان جنازوں کو گاڑیوں کے ذریعے گلزار شہداء علی بن جعفر علیہ السلام منتقل کر کے تدفین کی جائے گی۔

چار شہداء کو آج گلزار شہداء علی بن جعفر علیہ السلام میں دفن کیا جائے گا اور باقی شہداء کے جنازے ان کے آبائی علاقوں کی طرف منتقل کیے جائیں گے۔

شہید امیر حسین حسنی اقتدار، علی کردلو، مجتبی دولتی اور رضا پارسا کو آج قم میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ شہید جابر کامرانی کو آمل، شہید محمد علیزاده کو تہران، شہید رسول رضایی کو ساوہ اور شہید غلام علی نجفی کو کرمانشاہ منتقل کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha