منگل 15 جولائی 2025 - 19:28
قم میں دو شہداء کی عظیم الشان تشییع جنازہ +ویڈیو و تصاویر

حوزہ/ قم کے انقلابی اور شہیدپرور عوام نے آج صبح صیہونی جارحیت کے خلاف ۱۲ روزہ جنگ میں شہید ہونے والے دو مجاہدین اسلام، شہید علی رضا رضازادہ مقدم اور شہید علی علی رضائی کے جنازوں کی شایانِ شان انداز میں تشییع کی۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپردِ خاک کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قم کے انقلابی اور شہیدپرور عوام نے آج صبح صیہونی جارحیت کے خلاف ۱۲ روزہ جنگ میں شہید ہونے والے دو مجاہدین اسلام، شہید علی رضا رضازادہ مقدم اور شہید علی علی رضائی کے جنازوں کی شایانِ شان انداز میں تشییع کی۔ دونوں شہداء کے جسد خاکی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سپردِ خاک کیے گئے۔

ان شہداء کی تشییع تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام سے شروع ہوئی اور حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک جاری رہی، جس میں عوام نے "اللہ اکبر"، "ہیہات منا الذلة" جیسے انقلابی نعروں کے ساتھ شہداء کے مشن پر استقامت کے عہد کو دہرایا۔

مذکورہ شہداء کا تعلق ان مجاہدین سے ہے جنہوں نے صیہونی ریاست کے خلاف ۱۲ روزہ دفاعی کارروائی میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے کی نماز جنازہ آیت اللہ سعیدی کی امامت میں ادا کی گئی اور اس کے بعد صحن امام رضا علیہ السلام میں سپرد خاک کیا گیا۔

قم المقدسہ میں شہدا کی یہ تشییع نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کے لیے یہ پیغام رکھتی ہے کہ صیہونی جارحیت کے خلاف مزاحمت زندہ ہے، اور شہداء کی قربانیوں کا راستہ آج بھی نسلِ جوان کی رہنمائی کرتا ہے۔

یہ روح پرور منظر عالمِ اسلام میں دشمنانِ دین کے مقابلے میں جاری جدوجہد کی علامت بن گیا ہے، اور دنیا بھر کے مومنین کے لیے وحدت، استقامت اور قربانی کا درس لیے ہوئے ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha