۲۷ خرداد ۱۴۰۳ |۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 16, 2024
تبریز

حوزہ/ شہید حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم کی تشییع جنازہ تبریز میں حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں (ایرانی وقت کے مطابق) صبح 9.30 شروع ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم کی تشییع جنازہ تبریز میں حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں شروع ہوگئی ہے، تشییع کاآغاز شہدا اسکوائر (میدان شہدا) سے صبح 9.30 بجے ہوا۔

تشییع جنازہ اور نماز جنازہ کے بعد شہید حجۃ الاسلام والمسلمین آل ہاشم کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے وادی رحمت تبریز منتقل کیا جائے گا اور وادی رحمت تبریز کے گلزار شہداء میں سپرد خاک کیا جائے گا، مجلس ترحیم آج سہ پہر مصلی تبریز میں منعقد کی جائے گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .