۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
فرحت کاظمی

حوزہ/ شاعر اہل بیت علیہم السّلام جناب فرحت کاظمی نے کلام شاعر بزبان شاعر شھید راہ حق، عارف ربّانی خادم الرَّضا علیہ السلام آیتہ اللہ شھید ابراہیم رئیسی اعلی اللہ مقامہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

حقیقی پیرو قران ہونا پڑتا ہے

فضیلتوں کا گلستان ہونا پڑتا ہے

رئیسی مشھدی مولا رضا کے خادم تھے

اسی طرح کا مسلمان ہونا پڑتا ہے

شھید ہونا سعادت سے کم نہیں لیکن

عزیزو صاحب ایمان ہونا پڑتا ہے

جو چاہتا ہے زمانے پہ دسترس رکھنا

اُسے زمانے کا سلمان ہونا پڑتا ہے

شھید ہوکے رئیسی نے کر دیا ثابت

وطن کے واسطے قربان ہونا پڑتا ہے

شھید ہونے کا انداز سیکھ لے دنیا

خود اپنی موت سے انجان ہونا پڑتا ہے

جو چاہتے ہو مقدر سنوارنا اپنا

تو باب زھرا کا دربان ہونا پڑتا ہے

سلیقہ سیکھ لو مہدی سے، آل ھاشم سے

شجاعتوں کا دبستان ہونا پڑتا ہے

خدا کی راہ میں مرنے کے واسطے فرحت

غلام شاہ خراسان ہونا پڑتا ہے

محتاج دعا و متمنّی شہادت

سید فرحت کاظمی سہارنپوری افریقہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .