۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
اقا

حوزہ / شہید صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو کل تہران میں عوام کی تشییع اور بین الاقوامی مندوبین کی موجودگی میں ادائے احترام کے بعد مختلف شہروں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہید صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو کل تہران میں عوام کی تشییع اور بین الاقوامی مندوبین کی موجودگی میں ادائے احترام کے بعد مختلف شہروں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج شہید صدر رئیسی کو مشہد میں تشییع کے بعد حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں دفن کیا جائے گا۔

شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کو تہران میں شاہ عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ شہید آیت اللہ آل ہاشم کو ان کے آبائی شہر تبریز لے جایا گیا ہے جہاں ان کی تشییع کے بعد ان کو دفن کیا جائے گا۔

ایرانی صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی کو ان کے آبائی شہر مراغہ کے گلزار شہداء میں دفن کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .