۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
حوزہ علمیہ جلالپور

حوزہ/ حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور ہندوستان میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر شہداء کی یاد میں قرآن خوانی اور ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ جلالپور ہندوستان میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر شہداء کی یاد میں قرآن خوانی اور ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اپنے اپنے تأثرات کا اظہار کیا۔

تعزیتی ریفرنس کا آغاز محمد ساحل سلمہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس کے بعد جناب ذیشان اور جناب صابر صاحبان نے تعزیتی نظم پیش کی۔

ایران نے دھرم اور مذہب سے ہٹ کر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی، مقررین

مولانا محمد ظفر معروفی نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی صدر مملکت ایران ایک مخلص اور عزم محکم کے حامل شخص تھے۔ اُنھوں نے کئی سالوں تک مختلف شعبوں میں رہ کر قوم وملت کی خدمت کی اور مکتب اہلبیت کے خادم رہے۔ صدر رئیسی اپنی زمہ داری اور خدمت کو انجام دینے میں کسی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں برتتے تھے۔ آپ ایک پُرعزم اور مخلص رہنما کی واضح مثال تھے۔ ان کا باشعور اور آزادانہ عہدہ پوری دنیا میں امت اسلامیہ کیلئے باعث افتخار بن گیا۔

مولانا کوثر علی، مولانا رمضان علی صابری اور مولانا ضیغم باقری نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایران نے دھرم اور مذہب سے ہٹ کر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی، مقررین

مولانا علی شہاب نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں ہر ملک کے نمائندے اپنے ملک اور اپنی قوم کے بارے میں باتیں کرتے ہیں، لیکن ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی۔

انہوں نے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور شہر تبریز کے امام جمعہ کے بارے میں بھی لوگوں کو روشناس کروایا اور طلاب و مدرسین و اراکین حوزۂ علمیہ اور مؤمنین کی جانب سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور ملت تشیع اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

ایران نے دھرم اور مذہب سے ہٹ کر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی، مقررین

آخر میں مولانا محمد حیدر صاحب نے مصائب آل محمد کاتذکرہ کیا جسے سن کر مومنین کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں۔ نظامت کے فرائض جناب مشیر مصطفوی صاحب نے انجام دیئے۔

ایران نے دھرم اور مذہب سے ہٹ کر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی، مقررین

مجلسِ عزاء میں مولانا اشفاق حسین پرنسپل حوزہ علمیہ، مولانا عقیل زینبی، مولانا شعبان علی نجفی، ماسٹر اسحاق مہدی، ڈاکٹر شاہد، ماسٹر امیر حیدر، ماسٹر ابوالحسن، احتشام حسین اور دیگر معزز شخصیات کے علاؤہ کثیر تعداد میں مؤمنین و مؤمنات نے بھی شرکت کی۔

ایران نے دھرم اور مذہب سے ہٹ کر ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز اُٹھائی، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .