۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
مولانا مظاہر حسین

حوزہ/ مدرسۂ باب العلم مبارک پور ضلع اعظم گڑھ اتر پردیش ہندوستان میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی ودیگر شہدائے خدمت کیلئے مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی ہوئی، جس میں مؤمنین نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسۂ باب العلم مبارک پور ضلع اعظم گڑھ اتر پردیش ہندوستان میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی ودیگر شہدائے خدمت کیلئے مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی ہوئی، جس میں مؤمنین نے شرکت کی۔

شہادت, شیعیانِ علی (ع) کی وراثت ہے: مولانا مظاہر حسین

ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ مجلسِ ترحیم سے مدرسۂ باب العلم مبارک پور کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا مظاہر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت شیعوں کی وراثت ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران تو شیعیان علی علیہ السلام کا ملک ہے، جو شہادتوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکام کی اسلام اور مظلومین و مستضعفین عالم کے دفاع میں پر شکوہ شہادتوں کی مسلسل اور تابناک تاریخ کا سلسلہ جاری ہے اور امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور پر نور تک یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

نور خدا ہے ظلم کی حرکت پہ خندہ زن

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

شہادت, شیعیانِ علی (ع) کی وراثت ہے: مولانا مظاہر حسین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .