۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
رئیسی

حوزہ/ 68 ممالک اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے تہران میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے غیر ملکی مہمانوں نے ایران کا سفر کیا اور آج ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے68 ممالک اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے تہران میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ہندوستان کے نائب صدر، پاکستان کے وزیر اعظم، امیر قطر، کویت کے وزیر خارجہ، بیلاروس کے وزیر خارجہ، ، مصر کے وزیر خارجہ، شام کے وزیر اعظم، افغانستان کے وزیر خارجہ طالبان، لبنان کے اسپیکر پارلیمنٹ، آذربائیجان کے وزیر اعظم، تاجکستان کے صدر، تیونس کے صدر، ، چین کے خصوصی ایلچی، روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، آرمینیا کے وزیر اعظم، عراق کے وزیر اعظم، عراقی کردستان کے علاقے کے صدر اور وزیر اعظم ان اعلیٰ حکام میں شامل ہیں جنہوں نے تہران سمٹ ہال میں شرکت کرکے شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائم مقام صدر کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .