۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
متولی حرم امام رضا

حوزہ/ آستانہ مقدس رضوی کے متولی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ سید رئیسی کی شہادت، امام رضا (ع) کی خدمت اور زندگی بھر کی مسلسل جدوجہد کا صلہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی نے اپنے ایک پیغام میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن کچھ یوں ہے:

بسم‌ الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر اور حرم امام رضا علیہ السلام کے خادم حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ملت ایران کے بعض دیگر خدمت گاروں خصوصاً آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم، ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان، ڈاکٹر مالک رحمتی اور کمانڈر سید مہدی موسوی کی المناک شہادت پر امام زمان (عج)، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی) اور ایران کی قدرداں عوام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

شہید آیت اللہ رئیسی نے انتھک محنت اور جہادی جذبے کے ساتھ اپنی قیمتی زندگی کو عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا۔ شہید آیت اللہ رئیسی مکتب اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السّلام کے تربیت یافتہ افراد کا بہترین نمونہ، حضرت امام خمینی(رہ) کے قابلِ فخر شاگرد اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے ہمدرد اور مخلص یار و مددگار تھے۔

حضرت امام رضا (ع) کی شب ولادت میں شہادت پر فائز ہونا در حقیقت ان کی اس نورانی بارگاہ کے لئے لازوال خدمات اور اسلام اور عوام کی خدمت میں زندگی بھر انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا صلہ ہے۔

آج ایران کی شریف اور غیور قوم اپنے عزیز اور محبوب صدر اور ان کے ساتھیوں کے فقدان اور ان کی شہادت پر شدید غمزدہ ہے، لیکن عوام کےلئے ان شہداء کی خدمات کو یہ قوم اور تاریخ ہرگز فراموش نہيں کرے گی۔

حضرت ثامن الائمہ علیہ آلاف التحیۃ والثناء کی نورانی بارگاہ میں غم سے نڈھال دل کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دیانت دار دوست اور ملت ایران کے دیگر مخلص خدمت گاروں کی شہادت کے موقع پر ان کے درجات کی بلندی اور رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی کی صحت و تندرستی اور ان کی باعزت طول عمر کے لئے کہ جن کی حکمت سے بھرپور راہنمائیاں ہمیشہ قوم کے لئے باعثِ سکون ہیں، دعا گو ہوں!

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .