۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
شہدائے ہیلی کاپٹر حادثہ

حوزہ/ ثقافتی انجمن، المصطفیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ثقافتی انجمن، المصطفیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

نہایت افسوسناک خبر آہ عاشقِ امام رضا علیہ السّلام و خادمِ آستانہ مقدس رضوی حرم مطہر امام علی ابن موسی الرضا علیہما السّلام خادمِ قوم وملت نہ رہا۔

ابھی تک جس کی سلامتی کی دعائیں ہورہی تھیں اس نے شہادت سے قبل عین حاج قاسم سلیمانی کی طرح اپنی جدہ ماجدہ بی بی فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا سے اذنِ وداع لیا اور آخری زیارت پڑھی۔

یہ بھی کیا حُسنِ اتفاق ہے ایران کے آٹھویں صدر، آٹھویں امام کے خادم، آٹھویں امام کی ولادت کے دن صدر بنے، آٹھویں امام کی ولادت کے دن شہید ہوئے۔

ہم اس عظیم سانحہ پُر ملال پر انجمنِ ثقافت المصطفٰی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے عالمِ تشیع و رہبرِ معظم حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دامت برکاتہ کی خدمت میں خادم الرضا علیہ السّلام حضرت آیت اللہ شہید آقائے سید ابراہیم رئیسی اور اُن کے احباب کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور پروردگار کی بارگاہ میں اہلبیت طاہرین علیہم السّلام کے وسیلہ سے دست بدعا ہیں پروردگارِ عالم اس عظیم سانحہ پر اہل و عیال و عزیز واقارب وعالمِ تشیع کو صبر جمیل عنایت فرمائے و مرحومین کے درجات عالی فرمائے۔

المصطفیٰ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کا شہدائے خدمت کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .