۲۷ خرداد ۱۴۰۳ |۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 16, 2024
شهدای خدمت

حوزہ/ امام جمعہ و جامعہ ایمانیہ بنارس کے سربراہ مولانا ظفر الحسینی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جامعہ ایمانیہ بنارس کے سربراہ مولانا ظفر الحسینی نے ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کچھ یوں ہے:

انا لله وانا اليه راجعون

وامصيبتاه! وا رزیتاه ! سرزمین ایران پر فضاء میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک عظیم اور بیحد دردناک سانحہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں اسلام کو نہ صرف اپنے بلکہ ہر دلعزیز صدر جمہوریہ اسلامیہ ایران حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید ابراہیم رئیسی اعلی اللہ درجاتہ کے بابرکت وجود سے ہمیشہ کے لئے محروم ہونا پڑا، بلکہ ان کے ہمراہ سفر میں شریک چند دیگر اہم شخصیات کو بھی کھونا پڑا۔ یہ جانکاہ حادثہ چاہیے موسم کی خرابی کے سبب یا اسرائیل و امریکہ کی خفیہ سازش اور کسی ظالمانہ کاروائی کی بناپر پیش آیا ہو مگر اس نے نہ صرف اہل ایران کو آج خوشی کے دن (ذیقعدۃ الحرام، روز ولادت امام رضا) سوگ نشین کر دیا، بلکہ دنیا بھر میں موجود دوستداران اہل بیت علیہم السّلام کو بھی شدید صدمہ سے دو چار کیا۔

ہم ان کی موت کو یقیناً شہادت سمجھتے ہیں، مگر پھر بھی ان کی دائمی جدائی اور ان کے فیوض و برکات سے محرومی ایک عظیم المیہ ہے، جس کی مناسبت سے اولاً حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں پھر رہبرِ معظم حضرت آقائے سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی نیز جمہوری اسلامی ایران کے انقلابی عوام کی خدمت میں اپنی جانب سے نیز طلاب و اساتذہ جامعہ ایمانیہ اور جملہ مؤمنین بنارس کی طرف سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ ان تمام مرحومین کو سر کا رسید الشہداء حضرت امام حسین علیہ الصلوۃ والسلام کی معیت و جوار عطا فرمائے نیز شہدائے کربلا کے ہمراہ محشور فرمائے۔ آمین۔

والسلام

شریکِ عزا؛ محمد ظفر الحسینی امام جمعہ و سربراه جامعہ ایمانیہ، بنارس (ہند)

۲۰ مئی ۲۰۲۲ء

ایرانی صدر کی شہادت نے نہ صرف اہل ایران، بلکہ تمام دوستداران اہلبیت (ع) کو صدمہ پہنچایا، امام جمعہ بنارس ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .