۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شیخ ماهر عبدالرزاق

حوزہ / تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ شیخ ماہر عبدالرزاق نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت سید علی خامنہ ای، ایرانی حکام اور ایرانی قوم کے نام ایک پیغام میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ شہید رئیسی اور شہید امیر عبداللہیان ملت اسلامیہ کا بہترین نمونہ اور تحریک مقاومت کے قائد ہیں۔

تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ نے کہا: امت اسلامیہ اور آزاد دنیا نے اپنے دو عظیم لیڈروں کو کھو دیا ہے۔ جس طرح مقاومت نے اپنے دو مضبوط اور وفادار رہنما کھو دئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ان شہداء نے دنیا بھر میں مسئلہ فلسطین اور غزہ سمیت امت اسلامیہ کے حقوق کی حمایت کی۔ آج ان کا ہمارے درمیان سے چلے جانا پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے۔

شیخ عبدالرزاق نے کہا: ان شاء اللہ ان کی سیرت، جہاد اور قربانیاں ہمارے عظیم اسلامی دنیا کے تمام رہنماؤں، مجاہدین اور مقاومتی مجاہدین کے لیے مشعل راہ ہوں گی۔

تحریک اصلاح و وحدت لبنان کے سربراہ نے کہا: یہ دردناک اور افسوسناک سانحہ جمہوریہ اسلامی اور اس کے نورانی انقلاب کے لیے دوہری طاقت شمار ہو گا اور جمہوریہ اسلامی کی ترقی، پیشرفت اور خوشحالی کے عمل کو مکمل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .