۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
استاندار گلستان

حوزہ / ایران کے صوبہ گلستان کے گورنر نے کہا: شہید صدر نے جو اسلام کا پرچم اٹھایا تھا ہم اسے کبھی جھکنے نہیں دیں گے اور جس راستے کو انہوں نے چنا تھا ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ گلستان کے گورنر علی محمد زنگانہ نے کہا: صوبہ گلستان کے عوام نے شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کے سفر کے دوران ان کے اعزاز میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے مزید کہا: شہید حجت الاسلام و المسلمین رئیسی نے خود مجھ سے کئی بار کہا کہ مجھے صوبہ گلستان کے لوگوں سے خاص دلچسپی ہے۔

گلستان کے گورنر نے کہا: صوبہ گلستان کے لوگوں نے بھی جس طرح ان کے سفر میں ان کے اعزاز میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، اسی طرح آج انہوں نے ان کی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس میں شرکت کے لحاظ سے بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

علی محمد زنگانہ نے کہا: شہید صدر نے جو اسلام کا پرچم اٹھایا تھا ہم اسے کبھی جھکنے نہیں دیں گے اور جس راستے کو انہوں نے چنا تھا ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .