۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
1

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، آیت اللہ سید آل ہاشم امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شہداء کی یاد میں آج گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی و جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، آیت اللہ سید آل ہاشم امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شہداء کی یاد میں آج گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی و جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا۔

طلاب جامعہ امامیہ اور خادمان ادارہ تنظیم المکاتب نے اس پروگرام کے آغاز میں قرآن خوانی کی اسکے بعد مولانا سید محمد علی استاد جامعہ امامیہ، مولانا ممتاز جعفر پرنسپل جامعہ امامیہ اور مولانا سید صبیح الحسین رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی خدمات کو بیان کیا۔

مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ ایران کے صدر محترم آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی، آیت اللہ سید آل ہاشم و دیگر شہداء کی المناک خبر شہادت سے دلی صدمہ پہنچا ہےخدا ملت ایران بالخصوص رہبر معظم کو اس مصیبت کی گھڑی میں صبر اور ثبات قدم عطا فرمائے یقینا صدر محترم کی شہادت عالم تشیع کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

مولانا نے یہ بھی کہا کہ جب قرآن کی توہین ہونے لگی تو تمام مسلمان ممالک میں سے یہ شیر دل مجاہد آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی قرآن مجید کو ہاتھ میں لے کر گئے اور اس کی عظمت و فضیلت لوگوں کے سامنے بیان کی۔

آخر میں مولانا نے دعا کی خدا شہداء راہ حق کی اس عظیم شہادت کو قبول کرے اور جمہوری اسلامی ایران کی حفاظت فرمائے۔

جلسہ تعزیت کی نظامت مولانا علی مہذب خرد نقوی نے کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .