۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
News ID: 399099
21 مئی 2024 - 19:02
امام باڑہ ملکہ جہاں میں جلسہ

حوزہ/ یوم ولادت امام علی رضا علیہ السلام امام باڑہ ملکہ جہاں (نزد جامع مسجد) تحسین گنج میں مومنین کی جانب سے ایک جلسہ منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ یوم ولادت امام علی رضا علیہ السلام امام باڑہ ملکہ جہاں (نزد جامع مسجد) تحسین گنج میں مومنین کی جانب سے ایک جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز مولانا صابر علی عمرانی نے تلاوت قرآن کریم و حدیث کساء سے کیا۔

بعدہ مولانا سید علی ہاشم عابدی صاحب، مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب، مولانا سید انتظام حیدر صاحب، مولانا محمد ابراہیم صاحب، مولانا سید حیدر عباس رضوی (آل باقر العلوم) اور مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو نے تقاریر کی۔

مقررین نے امام علی رضا علیہ السلام کی احادیث اور سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خادم حرم امام علی رضا علیہ السلام شہید آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی رحمۃ اللّٰہ علیہ (صدر جمہوریہ ایران) اور ان کے رفقائے کار کے شخصیت اور کارناموں کو یاد کیا اور اچانک ہیلی کاپٹر حادثے میں ان کی شہادت پر اظہار غم کیا۔

مقررین نے مختلف قومی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دیا۔

آخر میں شرکا نے شہداء کے بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔

جلسے میں مولانا سید وصی رضا عابدی، مولانا سید محمد حسنین باقری جوراسی، مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا سید رضا حیدر زیدی، مولانا سید حیدر عباس رضوی، مولانا سید تنویر عباس رضوی، مولانا سید انتظام حیدر، مولانا سید علی عباس رضوی (آل باقر العلوم)، مولانا سید حیدر عباس رضوی (آل باقر العلوم)، مولانا اعجاز مہدی سیتا پوری، مولانا صابر علی عمرانی، مولانا محمد ابراہیم، مولانا واثق رضا نقوی، مولانا مزمل سیتھلی، مولانا حسن باقر کے علاوہ قومی، سماجی، تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ مختلف اہم مسائل کے پیش نظر مومنین نے یہ جلسہ منعقد کیا تھا اور علماء کرام کو دعوت دی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .