۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
مولانا سید رضا حیدر زیدی 

حوزہ/ حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنو میں اسلامی نظام اور ایرانی عوام کی سلامتی کے لئے دعائیہ جلسہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/26 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب میں اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی حملوں کے سلسلہ میں ایک دعائیہ جلسہ منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اساتذہ اور طلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران اور باطل کے خلاف میدان عمل میں ڈٹے بہادروں کی کامیابی اور امن و امان کی دعا کی۔

حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب لکھنو کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب قبلہ نے اس اسرائیلی بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: جس طرح اس سے قبل دنیا ایران کی بےباکی، ہمت و شجاعت اور طاقت کا لوہا مان چکی تھی آج ایران نے اپنی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا بھی دنیا سے لوہا منوا لیا۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے دعا کی اہمیت و ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسلامی نظام اور ایرانی عوام کی سلامتی کے لئے دعا کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات غاصب اسرائیل کی جانب سے ایران کے کچھ علاقوں پر میزائل حملہ کیا گیا جسے ایرانی ڈیفنس نے ناکام بنا کر دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .