۱۱ تیر ۱۴۰۳ |۲۴ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 1, 2024
الوداعی تقریب

حوزہ/لکھنؤ ہندوستان؛ تقریباً پانچ سال پہلے جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے نمائندے کی حیثیت سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضا شاکری ہندوستان تشریف لائے اور اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے بعد ایران واپس جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب کی جانب سے حسینیہ حضرت غفران مآب لکھنؤ میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ ہندوستان؛ تقریباً پانچ سال پہلے جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے نمائندے کی حیثیت سے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضا شاکری ہندوستان تشریف لائے اور اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے بعد ایران واپس جا رہے ہیں، اسی سلسلے میں حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب کی جانب سے حسینیہ حضرت غفران مآب لکھنؤ میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔

ڈاکٹر رضا شاکری کی خدمات قابلِ قدر ہیں، مقررین

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب لکھنؤ نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین آقائے رضا شاکری کی خدمات کو سراہا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

حوزہ علمیہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے بانی و مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے حجت الاسلام والمسلمین آقائے رضا شاکری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے نیک اخلاق اور علماء و طلاب ہندوستان کے سلسلے میں اخلاص و محبت اور ہمدردیوں کا ذکر کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے آقائے شاکری کی خدمات اور نیک اخلاق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 1987ء سے ادارۂ تنظیم المکاتب میں خدمات انجام دے رہا ہوں، بہت سے غیر ملکی علماء یہاں آئے اور انہوں نے خدمتیں کیں، لیکن آقائے رضا شاکری جیسے با اخلاق، نیک اور ہمدرد نہیں ملے۔ آپ اپنے ذاتی مسائل کے سبب یہاں سے جا رہے ہیں۔ ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی سرپرست حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب و امام جمعہ لکھنو نے حجت الاسلام والمسلمین آقائے رضا شاکری کی خدمات اور نیک اخلاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ کام ہوا یا نہیں، بلکہ اہم یہ ہے کہ انسان حسن اخلاق سے برتاؤ کرے، کیونکہ اگر انسان حسن اخلاق سے پیش آئے تو اگرچہ کام نہ بھی ہو تب بھی سامنے والا راضی اور خوشحال ہوتا ہے۔‌ آقائے شاکری ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہیں، یہ ہندوستان کے حوزات علمیہ، علماء اور طلاب کے مخلص اور ہمدرد ہیں۔ ایک بہترین شخصیت، ایک با اخلاق شخصیت ہمارے درمیان آئی اور اب واپس جا رہی ہے۔‌ ان سے پہلے بہت سے افراد یہاں آئے اور انہوں نے اپنی زمہ داریاں ادا کیں۔ آقائے شاکری ان مخصوص چند افراد میں سے ہیں جو اپنی بہترین خدمات اور نیک اخلاق کے سبب بے نظیر ہیں۔

ہندوستان میں جامعہ المصطفیٰ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین آقائے رضا شاکری نے ہندوستان کے حوزات علمیہ، مدیران، علماء خاص طور سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب اور تقریب میں موجود دیگر علماء و افاضل کا شکریہ ادا کیا۔

الوداعی تقریب میں ہندوستان کے مدارس علمیہ کے زمہ داران، اساتذہ اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈاکٹر رضا شاکری کی خدمات قابلِ قدر ہیں، مقررین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .