ہفتہ 28 جون 2025 - 15:44
حسینی سوائے خدا کے کسی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکاتے: مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ آج رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپر پاور کو ٹھکرادیا اور آمرانہ نظام کے سامنے سرینڈر نہیں کیا۔کیونکہ جوحسینی ہوتے ہیں وہ سوائے خدا کے کسی طاقت سے نہیں ڈرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ عشرۂ محرم کی دوسری مجلس کو امام باڑہ غفران مآبؒ میں مولانا سید کلب جوادنقوی نے خطاب کرتے ہوئے علماء حق کی عظمت کو بیان کیا ۔

انہوں نے حضرت غفران مآب کے فرزند سلطان العلماء سید محمد رضوان مآب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سلطان العلماء کبھی حکومت کے سامنے نہیں جھکے ۔ ہمیشہ شریعت کی پاسداری کی کیونکہ سچا اور حقیقی عالم کبھی بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے بھی سر نہیں جھکاتا ۔

جس طرح آج رہبر انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپر پاور کو ٹھکرادیا اور آمرانہ نظام کے سامنے سرینڈر نہیں کیا۔کیونکہ جوحسینی ہوتے ہیں وہ سوائے خدا کے کسی طاقت سے نہیں ڈرتے۔

مولانا نے مزید کہا کہ دنیا اب شہادت عظمی کے راز کو سمجھ رہی ہے اور لوگ تیزی کے ساتھ کربلا کی طرف آرہے ہیں ۔

مولانا نے آخر مجلس میں امام حسین کے میدان کربلا میں داخلے کی روایت کو بیان کیا ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha