۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
شہدائے خدمت

حوزہ/ مجلسِ علمائے ہند کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی یاد اور ان کی رسم چہلم کی مناسبت سے آج انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ایرانی اہم شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ 3 جولائی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبد اللہیان اور ان کے دیگر ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں مجلس علمائے ہند کی جانب سے مجلسِ چہلم کا انعقاد 3 جولائی کو انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں ہوا، جبکہ 4 جولائی کو بوقت 30:08 بجے درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں کیا گیا ہے۔ جس میں شہداء کے خانوادے کے معززین اور ایران سے مختلف دانشور حضرات شریک ہوں گے۔

مہمانانوں میں ڈاکٹر احمد (قاسمی) صالحی رئیس مرکز ارتباط رئیس جمہور،ڈاکٹر سید عماد الدین موسوی عباسی (پروفیسر آف یونیورسٹی)، ڈاکٹر محمد رضا عابدیائی (ماہر ثقافت) ڈاکٹر عبدالحسین کلانتی (معاون وزارت علوم)، سید علی رئیسی الساداتی (شہید ابراہیم رئیسی کے بھائی)، شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل 4 جولائی کو درگاہ حضرت عبّاس رستم نگر لکھنؤ میں شہدائے خدمت کی یاد میں اہم کانفرنس منعقد ہوگی اور ایرانی و ہندوستانی شخصیات خطاب کریں گے۔

ہندوستان میں شہدائے خدمت کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس؛ ایرانی اہم شخصیات کی شرکت

کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی بھی خطاب کریں گے۔

مجلسِ علمائے ہند نے اس موقع پر مؤمنین سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .