۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علمی مقابلہ

حوزہ/المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کی جانب سے گزشتہ روز چھٹا کل ہند علمی مقابلہ ہؤا، جس میں 2373 طلباء نے شرکت کر کے علمی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ ہندوستان کی جانب ”چھٹا کل ہند علمی مسابقہ“ بتاریخ 20/ ذی الحجہ 1445 مطابق 27/ جون 2024 بروز جمعرات صبح 9:00 بجے پورے ہندوستان کے معروف مدارس میں بہترین انداز سے مدارس کے سربراہان، ناظرین اور اساتذہ کا مخلصانہ تعاون کے نتیجے میں مکمل نظم و ضبط اور قوانین کی پاسداری کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس علمی مقابلے میں 79 دینی مدارس سے 2373 طلاب نے شرکت کی۔

شرکت کنندگان کی تفصیل اس طرح ہے:

پہلے مرحلے میں 1293، دوسرے مرحلے میں 733 اور تیسرے مرحلے میں 347، کل 2373 طلباء۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

اس حوالے سے جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے شعبۂ تعلیم کے معاون حجت الاسلام سید منظور عالم جعفری سرسوی نے کہا ہے کہ جو طالب علم 85 سے زیادہ نمبروں سے پاس ہوں گے، ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے تین طلاب کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
البتہ تیسرے مرحلے میں 96 سے زیادہ نمبر لینے والے طلاب میں سے ایک طالب علم کی قرعہ اندازی کے ذریعے براہ راست جامعہ المصطفی العالمیہ ایران میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے مالی معاونت کی جائے گی۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

نوٹ:
ساتواں کل ہند علمی مسابقہ 10 ذی القعدہ 1446 بمطابق 08 مئی 2025 بروز جمعرات صبح 9 بجے ہندوستان کے تمام دینی مدارس کے طلباء کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ ہندوستان کے تحت چھٹا کل ہند علمی مقابلہ؛ 2 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت+رپورٹ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .