۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام سید محمد ذوالفقاری

حوزہ / ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا (ع) میں امور زائرین غیر ایرانی کے مدیر نے کہا: عید غدیر کے موقع پر "میں علوی ہوں" کے عنوان پر اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام ان کی ثقافتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مشہد میں حرم امام رضا (ع) میں امور زائرین غیر ایرانی کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے کہا: عید غدیر کے موقع پر "میں علوی ہوں" کے عنوان پر اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام ان کی ثقافتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: جشن عید غدیر "میں علوی ہوں" میں شرکت کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد اردو زبان بچیوں اور نوجوانوں کی ہے، جو کہ قابل تحسین ہے۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا: اردو زبان زائرین حضرت امام رضا (ع) کی زیارت کے نہایت مشتاق اور دلدادہ ہیں اور یہ عرب زائرین کے بعد حرم امام رضا ع کی زیارت کے لئے آنے والے غیر ایرانی زائرین کا دوسرا بڑا گروہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس بات کی طرف توجہ کرتے ہوئے کہ اردو زبان زائرین عام طور پر دوست اور پڑوسی ممالک پاکستان اور ہندوستان سے ہیں، ان کا ایرانیوں سے گہرا ثقافتی تعلق بھی ہے۔

حرم رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے ڈائریکٹر نے مزید کہا: اسی وجہ سے زائرین کے اس گروہ کو امام رؤف (ع) کے خادموں سے اپنے خصوصی پروگراموں کے انعقاد کے سلسلے میں توقعات ہیں، لہذا عید غدیر کے موقع پر "میں علوی ہوں" کے عنوان پر اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا اہتمام درحقیقت ان کی ثقافتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .