۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سپاہ پاسداران انقلاب سیستان و بلوچستان کے کمانڈر

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب سیستان و بلوچستان کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین ایران کے مہمان ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سیستان و بلوچستان کے سربراہ جنرل احمد شفائی نے زاہدین میں پاکستانی زائرین کی خدمت پر مامور اربعین کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا: زائرین حسینی کی خدمت ایران مخصوصا سیستان و بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا: زائرین کی خدمت نصیب ہونے پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ خدمت کا یہ موقع ہمیں مومنین کی دعاؤں کی بدولت ملا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب سیستان و بلوچستان کے کمانڈر نے کہا: پاکستانی زائرین اہل بیت کے حقیقی عشق سے سرشار ہیں۔ ان کی خدمت کی ہمیں توفیق نصیب ہوئی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو استعمال کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .