۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
آیت الله رجبی در دیدار اعضای ستاد مردمی اربعین استان قم

حوزہ/ اربعین ایک معجزہ الہی ہے، یہ وہ چیز ہے کہ جس کا ایک فیصد بھی انسان اپنے ارادے اور قوت سے محقق نہیں کر سکتا، اس الٰہی معجزہ کے وجود کا سبب خدا کی مشیت اور اہل بیت علیہم السلام کی کرامت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمود رجبی نے صوبہ قم میں اربعین امام حسین علیہ السلام کی اہمیت اور مقام کی منزلت کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اربعین ایک معجزہ الہی ہے، یہ وہ چیز ہے کہ جس کا ایک فیصد بھی انسان اپنے ارادے اور قوت سے محقق نہیں کر سکتا، اس الٰہی معجزہ کے وجود کا سبب خدا کی مشیت اور اہل بیت علیہم السلام کی کرامت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا: اس مسئلہ کو مختلف جہتوں سے دیکھنےضرورت ہے، یہ تحریک واقعی مختلف اعتبار زاویے سے ایک معجزہ ہے، چاہے زائرین کی خدمت کرنے والے افراد دیکھ لیں یا زائرین کی اس بڑی تعداد کو دیکھیں جو کہ پیدا کربلا کی جانب رواں دواں ہے، مذہب کا احترام اور پاسداری، لوگوں کا ایک دوسرے سے جو محبت کا اظہار کرنا، یہ سب اس بات کی نشانیاں ہیں کہ یہ تحریک ہر اعتبار سے ایک معجزہ ہے، بلکہ یوں کہا جائے کہ اربعین، اسلامی طرز زندگی کی ایک بہترین مثال ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے مزید کہا: ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ کیا اس گرم موسم میں اتنے لوگوں کو کیا کسی اور طریقے سے اور بے پناہ پیسے خرچ کر کے اکٹھا کیا جا سکتا ہے، کیا مادی ذرائع سے ایسا ممکن ہے؟ اس سلسلے میں تحقیق کی ضرورت ہے، دوسری جانب ہمیں اسلام اور مکتب اسلام پر فخر ہے جہاں اس طرح کا معجزہ دیکھنے کو ملتا ہے، کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ اسلام کا کیا فائدہ ہے اور اسلام نے کیا کیا ہے؟ تو ایسے لوگوں کو اربعین دکھاؤ اور کہو کہ اسلام نے یہ عظیم کام کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .