۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
اعزام طلاب خواهر

حوزہ/ زائرین اربعین کی خدمت کرنے کے لئے قم المقدسہ کی بسیجی خواہران کا قافلہ مہران بارڈر کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زائرین اربعین کی خدمت کرنے کے لئے قم المقدسہ کی بسیجی خواہران کا قافلہ مہران بارڈر کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔

40 بسیجی طلباء پر مشتمل طلباء کا یہ قافلہ مہران بارڈر پر موجود موکب میں حضرت زینب علیہا السلام کی تاسی اور پیروی کرتے ہوئے تبلیغی و دینی خدمات، زائرین کے استقبال اور رہائش کے لیے تعینات رہے گا۔

واضح رہے کہ خادموں کا یہ گروہ دس دنوں تک مسلسل زائرین کی خدمت کرے گا، اس کے بعد ایک دوسرا قافلہ دس دن کے بعد روانہ کیا جائے گا جو کہ اگلے دس دنوں تک زائرین کی خدمت کرے گا، اس دوران بسیجی طلباء کا یہ گروہ زائرین کے استقبال اور ثقافتی اور تبلیغی خدمات فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے تیار رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .