۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
خدمت رسانی مبلغان

حوزہ/ حوزہ علمیہ خراسان کے جهادی تبلیغی گروہوں کے متعدد مسئولین اربعین حسینی (ع) کے دوران مهران بارڈر پر زائرین امام حسین (ع) کو معارفِ اہل بیت (ع) کی تبلیغ سمیت مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کے جهادی تبلیغی گروہوں کے متعدد مسئولین اربعین حسینی (ع) کے دوران مهران بارڈر پر زائرین امام حسین (ع) کو معارفِ اہل بیت (ع) کی تبلیغ میت مختلف خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام مهدی گلی، حوزہ علمیہ مشہد مقدس سے گئے ان مبلغین میں سے ایک ہیں جو مهران بارڈر پر زائرین حسینی کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کے دوران کہا: یہاں ہم سید الشہدا (ع) کی خدمت میں ہیں اور زائرین کو دینی و ثقافتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان دنوں "موکبِ حسینیہ ایران" میں نماز جماعت اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے ذریعہ زائرین سید الشہدا (ع) کو کربلا کی جانب روانہ کرتے ہیں۔

حجت الاسلام مهدی گلی نے عظیم الشان اربعین ملین مارچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان سالوں میں شہداء کے خون کی برکت سے لوگوں کا ایک طوفانی سیلاب ہے جو امام حسین (ع) کے حرم کی طرف رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا: پوری دنیا سے اتنی بڑی تعداد میں لوگ سید الشہدا (ع) سے محبت اور عقیدت کی بنا پر یہ سفر طے کرتے ہیں۔

حجت الاسلام مهدی گلی نے کہا: موجودہ سال فلسطین کے نام اور یہ اربعین، اربعین مقاومت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .