۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
صلاة الجمعة في المسجد الأقصى

حوزہ/ ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی کے سکریٹری نے اعلان کیا: مسجد الاقصی کی حمایت میں ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی اور رباط محمدی اسمبلی عراق کی کوششوں سے 16 صفر المظفر کو "الاقصی، منارۃ الاسلام" کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی کے سکریٹری رسول باقری نے کہا: مسجد الاقصی کی حمایت میں ’’قادمون‘‘عالمی اسمبلی اور رباط محمدی اسمبلی عراق کی کوششوں سے 16 صفر المظفر کو "الاقصی، منارۃ الاسلام" کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا: یہ تاریخ اس دن کی یاد دلاتی ہے جب صیہونی حکومت کے ایک رکن نے دیوانہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے مسجد الاقصی کو آگ لگا دی تھی تاکہ اس مسجد کے نیچے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے زمینہ فراہم کیا جا سکے۔

’’قادمون‘‘ عالمی اسمبلی کے سکریٹری نے مزید کہا: افسوس کا مقام ہے کہ گزشتہ سال ملک کے بعض حکام نے اس دن کوکچھ مختلف انداز میں منایا اور کارکنان مساجد کے تشویق کا دن قرار دیا، اس اقدام کو قادمون عالمی اسمبلی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

باقری نے مزید کہا: اس سال یہ پروگرام مسجد اقصیٰ کی حمایت پر مرکوز ہو گا۔

قادمون عالمی اسمبلی کے سکریٹری نے مزیدکہا: طوفان الاقصی آپریشن کی تشکیل کی ایک وجہ مسجد الاقصی پر حملہ تھا اور اس آپریشن کا نام بھی اسی واقعہ سے متاثر تھا۔

باقری نے مزید کہا: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے عید کے دن مسجد الاقصی میں داخل ہو کر بے حرمتی کی جس کے بعد مزاحمتی گروہوں بشمول حماس اور حزب اللہ نے اس توہین کا جواب دیا اور صہیونیت کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

واضح رہے کہ یہ کانفر نس عراق میں اربعین واک کے دوران منعقد ہونے والی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .