حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ثقافتی اور فکری میدان کے ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید مہدی میر باقری نے کہا ہے کہ مراجع کرام کی جانب سے ولایتِ فقیہ کی اہانت کو حرام قرار دینے والا فتویٰ صہیونیت اور عالمی استکبار کے سروں پر تلوار بن کر لٹک رہا ہے اور یہ فتوے عالمی استکباری قوتوں کے لیے عدمِ تحفظ کا باعث بن سکتے ہیں۔
حجت الاسلام و المسلمین سید مہدی میر باقری نے اپنے پیج پر لکھا: مراجع تقلید اور علمائے اسلام نے جو فتویٰ دیا ہے کہ ولایتِ فقیہ کی توہین اور اس پر حملہ حرام ہے، یہ فتویٰ دنیا بھر کے استکباری سیاسی رہنماؤں اور ان کے ثقافتی و اقتصادی سرپرستوں کے لیے بھی عدمِ تحفظ اور خوف کا پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حکمِ شرعی، عملی صورت اختیار کرے تو استکبار اور صہیونیت کے سرغنہ کبھی بھی دنیا میں پر امن زندگی نہیں گزار سکیں گے اور ان کا انجام سلمان رشدی جیسا ہوگا جو اپنی باقی ماندہ زندگی مخفی جگہوں پر گزارنے پر مجبور ہوا۔
حجت الاسلام و المسلمین میر باقری نے کہا کہ اس حقیقت کو خود صہیونی یہودی بھی بخوبی سمجھتے ہیں کہ اگر امت اسلامیہ اپنے عقیدے، غیرت اور اسلامی احکام کی روشنی میں اٹھ کھڑی ہوئی تو طاغوتی طاقتوں کے لیے زمین تنگ ہو جائے گی۔









آپ کا تبصرہ