۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
آیت الله بشیر نجفی

حوزہ/ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مرجع تقلید آيت الله العظمى الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے مومنین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر مرجع تقلید آيت الله العظمى الحاج حافظ بشير حسين نجفی نے مومنین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

چہلم کے موقع پر حضرت امام حسين علیہ السلام کی زیارت اور خاص طور پر ان کے روضہ مبارک تک پیدل چل کر جانا خدا کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے جس کے شکرانے کے طور پر حضرت امام حسين علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہنا ہم سب پر فرض ہے، اور جب تک ہم حضرت امام حسين علیہ السلام کے راستے پر باقی ہیں رسول الله (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) حضرت امام على(علیہ السلام)، حضرت فاطمہ زہراء (علیھا السلام) اورباقی ائمہ اہلبيت(علیھم السلام) خصوصًا امام زمانہ(عج) کی نظرِ کرم اور دعائیں ہم سب کےساتھ ہیں۔
چہلم حضرت امام حسین(علیہ السلام) کا یہ عظیم اجتماع دشمنان اہلبیتؑ کی آنکھوں میں کانٹوں کی طرح چبھ رہا ہے جسے روکنے کے لئے وہ ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں،

يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے منہ (کی پھونکوں) سے اللہ کے نور کو بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کر کے رہے گا خواہ کفار بُرا مانیں۔

لہٰذا دشمنان اہلبیتؑ کی سازشوں کی پرواہ کئے بغیر حسینیت پہ ثابت قدم رہیں۔

خدا آپ کو بخیر و عافیت اس مقدس سفر کو پورا کرنے اور ایک سچے حسینی بن کر اپنے وطن لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

التماس دعا

بشیر حسین النجفی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .