۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
آیت الله بشیر نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

قال الله تعالی: (یَا أَیُّهَا النَّبِیُّ جَاهِدِ الْکُفَّارَ وَالْـمُنَافِقِینَ وَاغْلُظْ عَلَیْهِمْ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ‏وَبِئْسَ الْـمَصِیرُ).‏

صَدَقَ اللّهُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ.‏

ہم فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ حملوں خصوصاً غزہ میں نمازیوں پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں جس میں ظالمانہ طریقے سے بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، اور یہ حملہ فلسطینی قوم اور عوام کے خلاف جارحیت کے طرز عمل کا تسلسل ہے۔

نیز اسلامی جمہوریہ ایران پت بھی حملہ کیا گیا جس میں مزاحمتی رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے ایران کی خودمختاری کو پامال کیا گیا، اس سے پہلے بھی لبنان، شام اور یمن وغیرہ کی سرزمین پر حملے ہوئےجن میں بہت سے شہید اور زخمی ہوئے، جن میں شہید کمانڈر فواد شکر کا نام قابل ذکرہے۔

اسرائیل نے اس حملے سے تمام الہی اور معاشرتی اقدار اور قوانین کو پامال کر دیا جس میں بھکمری، بے گھری، لوگوں کو ڈرانا اور بچوں اور عورتوں کا قتل عام اور انسانیت کی تذلیل وغیرہ جیسے گناہ شامل ہیں۔

اس تناظر میں ہم آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ذرا بھی انسانیت باقی ہے تو دنیا اس ظلم کی روک تھام کے لیے اٹھ کھڑی ہو، و گرنہ یہ جرثومہ دنیا کو ایسی تباہی کی طرف لے جائے گا جس کی نہ کوئی ابتدا ہوگی اور نہ کوئی انتہا۔

ہم انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے ممالک اور تنظیموں سے کہنا چاہتے ہیں کہ جب تک آپ ظالم، غاصبوں کو روکنے اور مظلوم کی حمایت کرنے کے لیے ٹھوس موقف نہیں اکتیار کریں گے، آپ کے بنائے ہوئے قوانین بے سود ہوں گے۔

ہم مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ اس غاصب حکومت کو سرزمین فلسطین اور اسلامی ممالک سے نکال باہر کرنے کے لیے سخت کوشش کریں۔

ولا حول ولا قوة إلا بالله العلی العظیم۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .