۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کے دارالحکومت میں لاکھوں افراد اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہروں میں فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنے موقف کا اعادہ کیا اور مغربی اتحاد اور قابض صہیونی حکومت کے خلاف حملوں میں شدت لانے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک بار پھر غزہ جنگ کے خلاف اور فلسطینی عوام کے دفاع اور یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کی حمایت میں لوگوں کا سیلاب دیکھنے کو ملا، یمن کے صوبہ صعدہ سمیت کئی شہروں میں یہ اجتماع قبل از ظہر اور بعض شہروں میں نماز جمعہ کے بعد منعقد ہوا۔

اس ہفتے کا نعرہ تھا "حمایت جاری ہے اور جواب جلد دیا جائے گا" اور حاضرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .