۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آئرلینڈ

حوزہ/ امریکی وفد کے دورہ آئرلینڈ پر نارضایتی کا اظہار کرتے ہوئے آئرلینڈ کے عوام نے صیہونی حکومت کے جرائم اور اس پر امریکہ کی حمایت کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئرلینڈ کے عوام نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہو کر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کیا۔

یہ مظاہرہ ایک امریکی وفد کے دورہ آئرلینڈ کے خلاف اس ملک کے دارالحکومت ڈبلن میں کیا گیا، ان اجتماعات میں آئرلینڈ کے لوگوں نے امریکی وفد کی اپنے شہر سے فوری چلے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے میں مظاہرین نے صیہونی حکومت کے لیے امریکہ کی حمایتی پالیسیوں کے جاری رہنے پر اعتراض کیا اور اسرائیل کو فوجی ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ بند کرنے اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

آئرلینڈ ان چند یورپی ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے سرکاری طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام اور فلسطین میں سفیر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .