۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مظاہرہ

حوزہ/ امریکہ میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے اختتام پر شکاگو پولیس نے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں گرفتاریوں کی تعداد کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کا آغاز گزشتہ پیر کو شکاگو میں ہوا، جس کے دوران امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کو باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا۔

شکاگو میں اس کانفرنس کے آغاز سے ہی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے تھے اور یہ مظاہرے کنونشن کے اختتام تک جاری رہیں۔

صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرین شکاگو کی کئی سڑکوں پر مظاہرے کرتے نظر آئے اور اس حکومت کی مال اور ہتھیاروں سے امریکہ کی جانب سے کی جانے والی مدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک ریلی شکاگو میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے نکالی گئی۔

شکاگو پولیس نے شہر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں کے بارے میں بتایا کہ ان مظاہروں میں کل 74 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے دوران مختلف ریلیاں نکالی گئیں اور شکاگو پولیس نے اس بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ ان افراد کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے، تاہم مختلف میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں کی گئیں، نیز شکاگو پولیس چیف نے مزید کہا کہ ان ریلیوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے کم از کم 40ہزار 200 فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے زمینی، فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں 93 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .