۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
غزہ

غوزہ/ فلسطین کی وزارت صحت نے آج بروز بدھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید 200 فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے آج بروز بدھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید 200 فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جنگ کے 327 ویں روز چار نئے حملے کئے ہیں جن میں 58 افراد شہید اور 131 افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی متاثرین کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور انہیں نکالنا یا امداد فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 40ہزار534 اور زخمیوں کی تعداد 93ہزار778 تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .