۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ قابض صیہونی فوج نے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد مقامات کو ہوائی اور توپخانے کے حملوں سے نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب جب غزہ کے لوگ سو رہے تھے، قابض صہیونی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں کو ہوائی اور توپ خانے سے حملوں کا نشانہ بنایا۔

خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غزہ کے جنوب مشرق میں واقع "الزیتون" محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں ابے تک 3 بچے شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

خان یونس شہر کے جنوب میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی گئی اور اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 4 شہری شہید ہو گئے۔

صہیونی فوج کے ڈرونز نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے "عبسان الکبیرہ" میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 2 بچوں سمیت 6 شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

قابض فوج کے توپ خانے نے بھی رفح شہر کے شمال اور مغرب کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی، غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے مغرب میں الحساینہ کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری سے اس گھر کے 4 مکین شہید ہوگئے، اس کیمپ میں ایک اور گھر پر بمباری میں 2 افراد شہید اور کچھ زخمی ہوئے۔

غزہ پر بھیانک بمباری کرتے ہوئے قابض صیہونی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے "جورت اللوت" میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں 4 شہری شہید اور 20 سے زائد مکین زخمی ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .