حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ جنگ کے 330 دن گزر چکے ہیں، اس موقع پر غزہ کی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں آج (ہفتہ) دوپہر کو اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 89 فلسطینیوں کو شہید اور 205 کو زخمی کیا، اس بیان کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد فلسطینی شہداء موجود ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی شہداء کی کل تعداد 40ہزار691 اور زخمیوں کی تعداد 94ہزار600 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے گزشتہ گیارہ ماہ سے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں طبی مراکز سمیت کئی اہم تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، غزہ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور یہ ظالم حکومت انسانی امداد کے محدود حصے کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے۔