حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، خان یونس کے جنوب مغرب میں واقع علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ شمالی خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہو گئے ہيں۔
رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی شہری مغربی خان یونس کے عابدین روڈ پر ایک کیمپ میں صیہونی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔
اسی طرح شمالی شہر رفح کے ایک صنعتی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر ہونے والے حملے میں بھی دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح مغربی شہرخان یونس میں بھی فلسطینیوں کے کیمپوں پر بمباری کی جس میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آپ کا تبصرہ