۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزید 100 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 نئے حملے کئے ہیں جس میں 24 افراد شہید اور 57 افراد زخمی ہوئے۔

اس طرح غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اور 345 دنوں کی جنگ کے دوران شہداء کی تعداد 41 ہزار 206 اور زخمیوں کی تعداد 95 ہزار 337 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ شب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیا کیمپ میں الیمن السعید اسپتال کے قریب ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی توپ خانے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال مغربی علاقے کو تباہ کردیا، دوسری جانب غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے مکین آج بھی صیہونی حکومت کے حملوں سے محفوظ نہیں رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .