پیر 6 جنوری 2025 - 19:26
غزہ میں شہداء کی تعداد 46 ہزار کے قریب پہنچ گئی

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے آج دوپہر (پیر) اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے بدستور جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آج دوپہر (پیر) اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے بدستور جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک اجتماع پر حملہ کرکے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 فلسطینیوں کو شہید اور 75 کو زخمی کر دیا ہے۔

یہ اطلاع فلسطین پر قابض علاقوں میں جاری جنگ کے 458ویں دن جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 854 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 109,139 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لیکن جنگی حالات کے باعث امدادی کارکنوں کو ملبہ ہٹانے اور شہداء کو نکالنے کا موقع نہیں مل رہا۔

غزہ کی پٹی گزشتہ سال اکتوبر کے وسط سے اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کی زد میں ہے اور صیہونی حکومت نے اس علاقے کو سخت محاصرے میں لے رکھا ہے۔

غزہ کے عوام اپنے تباہ شدہ گھروں کے باعث خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، جبکہ بعض لوگ اسکولوں میں قیام پذیر ہیں۔ تاہم، یہ خیمے اور اسکول بھی محفوظ نہیں ہیں، کیونکہ اسرائیلی فوج اکثر مزاحمتی عناصر کی موجودگی کا بہانہ بنا کر ان پر حملے کرتی رہتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تنظیموں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے مزید ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha