بدھ 1 جنوری 2025 - 11:34
ایک آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں: فتح تحریک

حوزہ/ فلسطینی تحریک فتح نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کا خاتمہ، غزہ اور مغربی کنارے کے دوبارہ اتحاد، اور القدس کو دارالحکومت قرار دے کر فلسطینی ریاست کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک فتح نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کا خاتمہ، غزہ اور مغربی کنارے کے دوبارہ اتحاد، اور القدس کو دارالحکومت قرار دے کر فلسطینی ریاست کے قیام کو اولین ترجیح دی جائے۔

تحریک فتح نے انقلاب فلسطین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کا قیام ممکن نہیں۔

بیان میں عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی گئی ہے، جو اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ جاری رکھنے، مغربی کنارے میں حملوں، گرفتاریاں اور اجتماعی سزا دینے کی پالیسیوں پر اکسانے کا سبب بن رہی ہے، لہذا فلسطینی ریاست کے بغیر نہ تو امن ممکن ہے اور نہ ہی مشرق وسطیٰ میں حقیقی بقائے باہم

ی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha